امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس جناب قاضی فائز عیسی آئین
امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس جناب قاضی فائز عیسی آئین و قانون کی بالادستی اور اعلی عدلیہ کا وقار بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی۔۔۔17 ستمبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے بطور 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا نے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ امید ہے کہ نئے چیف جسٹس اعلی عدلیہ کے وقار کو بحال کریں گے، جبکہ عدالتوں میں ہزاروں التواء شدہ کیسز حل کریں گے اور جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل حالات اور بحران کا شکار ہے جن کو حل کرنے میں عدلیہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو فلاحی اور جمہوری ریاست بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
