آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت


یم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے منعقد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت

کراچی۔۔۔10نومبر2023

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے منعقد مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت، اِس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک فلسطین کے معصوم و مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بربریت پر ایک ہوجائیں تاکہ صہونی حکومت کو یہ پیغام پہنچ جائے کہ مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کا ایک ایک فرد اپنے فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑا ہے، اِس موقع پرسابق رُکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری اور رکن مذہبی امور کمیٹی  بھی اُنکے ہمراہ تھے۔
***