October 25, 2023 12:24 pm
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خطاب
فلسطین پر پاکستان کا متفقہ بیانیہ اسلام آباد سے نہیں آج کراچی سے جاری ہوا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
مسلم ممالک کے حکمرانوں کا ضمیر یرغمال ہے اور الحمداللہ ملت کا ضمیر زندہ اور آزاد ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خطاب
کراچی۔۔۔20اکتوبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی خطاب نے کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بسنے والے ایک ایک فرد کا شکریہ فلسطینیوں سے یکجہتی اور صہیونی حکومت کیخلاف سب سے بڑا مظاہرہ آپ کے شہر کراچی نے کیا جس میں تمام مکتبہ فکر اور تمام سیاسی نظریات سے تعلق رکھنے والوں کا یہ نمائندہ اجتماع ہے، کراچی ملت اسلامیہ کے ساتھ ہے اور یہ اجتماع انسانیت کے حق میں اور صہیونیت کیخلاف ہے اور فلسطینی مسلمان جن کا خون بہایا گیا ہے ملت اسلامیہ ان مظلوموں کے ساتھ ہے،فلسطین پر پاکستان کا متفقہ بیانیہ اسلام آباد سے نہیں آج کراچی سے جاری ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر کے فلسطین کے ہسپتالوں پر حملہ کیا ہے اور اس حملے میں ماؤں،بہنوں، بچوں اور مظلوموں کا نا حق خون بہایا گیا ہے، جس پر عالمی قوتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،انکا کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کو سب سے بڑی عبادت قرار دیا ہے آج کا یہ اجتماع ملت اسلامیہ کا اجتماع ہے ایم کیو ایم پاکستان نے صرف اسٹیج سجایا ہے اور اپنا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور آج پاکستانیوں نے اس اجتماع میں شرکت کر کے اپنے آزاد ضمیر کا اظہار کیا ہے،ایک بار پھر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہینگے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آج ہم نے یہ اجتماع کر کے عالمی قوتوں سمیت دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کا ضمیر یرغمال ہے اور الحمداللہ ملت کا ضمیر زندہ اور آزاد ہے، ایم کیو ایم پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان پر کئے جانے والے ظلم کو روکنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
٭٭٭٭٭
