ڈاکٹر فاروق ستار کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ
پندرہ اکتوبر کا جلسہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ جلسہ اورنگی کے عوام کے حق میں ریفرنڈم ہوگا،ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم کو اورنگی ٹاؤن کے عوام کی پریشانیوں کا اندازہ ہے اور ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں وزارتیں نہیں بلکہ ہمارے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل چاہئے،ڈاکٹر فاروق ستار
پچھلے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا لیکن اب کراچی کے عوام اپنے ووٹ کی حفاظت خود کر کے حق پرست نمائندوں کو کامیاب کریں گے،ڈاکٹر فاروق ستار
اورنگی ٹاؤن کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کو پڑھے لکھے لوگ فراہم کریں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے،سید امین الحق
حق پرست نمائندوں نے اورنگی ٹاؤن میں وفاقی ورچوئل یونیورسٹی اور جدید آئی ٹی لیب تعمیر کروا کر اورنگی ٹاؤن کو فراہم کیں جس سے ہزاروں بچے اور بچیاں مستفید ہو رہے ہیں،سید امین الحق
ان خیالات کا اظہار اورنگی ٹاؤن علی نگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا جبکہ مختلف مارکیٹوں کا دورہ اور برادریوں سے ملاقاتیں کر کے جلسے کی دعوت دی
کراچی۔۔۔12 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت 15 اکتوبر بروز اتوار کو اورنگی ٹاؤن جرمن گراؤنڈ میں ہونے والے عوامی جلسے کی تیاریوں کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔اس سلسلے میں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے رکن رابطہ کمیٹی و سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن نمبر ساڑھے گیارہ میں اقبال مارکیٹ، یوسی 18 میں موبائل مارکیٹ اور مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور مختلف برادریوں، علاقہ معززین و عوام الناس سے ملاقات کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو اورنگی جرمن گراؤنڈ میں جلسہ عام کی دعوت دی۔جبکہ یوسی 17 علی نگر میں ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے کارکنان کی جانب سے منعقد کی گئی کارنر میٹنگ میں بھی شرکت کی۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں بسنے والی عوام یہ سب سے زیادہ پاکستانی ہیں انہوں نے دو مرتبہ پاکستان کیلئے ہجرت کی ہے اور انہی لوگوں کو آج تک اپنی شناخت کیلئے دھکے کھانے پڑتے ہیں ایم کیو ایم اپنے اوائل سے ہی اورنگی ٹاؤن کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ہر ممکن جدوجہد کررہے ہیں کہ اورنگی ٹاؤن کے عوام کی پریشانیوں کو کم کریں،15 اکتوبر کا جلسہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ جلسہ اورنگی کے عوام کے حق میں ریفرنڈم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اورنگی ٹاؤن کے عوام کی پریشانیوں کا اندازہ ہے کہ کس طرح سے آپ لوگوں کے شناختی کارڈز بلاک کر دئیے جاتے ہیں،کس طرح سے اورنگی ٹاؤن کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے، اب ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ اب ہمیں وزارتیں نہیں بلکہ ہمارے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل چاہئے ہے،ہمیں اپنے شہر میں پینے کا صاف پانی چاہئے،تعلیمی نظام بہتر چاہئے، علاج ومعالجہ کی مکمل اور اچھی سہولت چاہئے ہے اور یہ سب ہمارے منشور کا حصہ بھی بن رہا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ بات اورنگی کے عوام خود مانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے اورنگی ٹاؤن کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جتنے کام کئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور آئندہ بھی ایم کیو ایم کے حق پرست نمائندے دن رات ایک کرکے اورنگی کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ جس طرح پچھلے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے کراچی کی سیٹیں ایک ٹانگہ پارٹی کو سونپ کار کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا لیکن اورنگی ٹاؤن کے عوام نے اپنے ووٹ کی خود حفاظت کرکے جس طرح حق پرست نمائندوں کو کامیاب بنایا اس پر اورنگی کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں اور اس بار کراچی کے عوام اپنے ووٹ کی حفاظت خود کرکے اپنے مقامی کراچی کے حق پرست نمائندوں کو کراچی کے تمام حلقوں سے کامیاب کریں گے۔کارنر میٹنگ سے سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کا قیام پاکستان کے قیام کے ساتھ وجود میں آیا ہے اور اورنگی ٹاؤن کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کو پڑھے لکھے لوگ فراہم کریں ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔سید امین الحق کا کہنا تھا کہ جب جب اورنگی ٹاؤن کے عوام نے ایم کیو ایم پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کیا ہے تو ایم کیو ایم نے اورنگی کے عوام کو مایوس نہیں کیا ہے اس کی مثال آپ کے سامنے ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں اورنگی ٹاؤن میں نکاسی آب کا لائنوں کو درست کیا،روڈز کے جال بچھائے اور سب سے بڑھ کر اورنگی کے عوام کو ان کے دروازے پر وفاقی ورچوئل یونیورسٹی کی برانچ کھلوا کر دی،اورنگی ٹاؤن کے مختلف کالجز کو ایم کیو ایم نے ڈیجیٹلائز کیا،اورنگی کے مختلف علاقوں میں آئی ٹی کی لیب تعمیر کروا کر دیں جہاں آج اورنگی ٹاؤن کے بچے بچیاں جدید آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔سید امین الحق نے مزید کہا کہ 15 اکتوبر کو جرمن گراؤنڈ کا جلسہ الیکشن سے پہلے نتیجے کا اعلان ہوگا جو اورنگی ٹاؤن کے مخالفین پر لرزہ تاری کر دے گا۔
***
