ڈاکٹر فاروق ستار کی دیوالی کی تقریب میں شرکت
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی سکیجا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد سندھ بوائز اسکاؤٹ آڈیٹوریم کراچی میں دیوالی کی تقریب میں شرکت
سکیجا فاؤنڈیشن کے بانی ساون مل سکیجا کی ہندو کمیونٹی کے افراد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت
12نومبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی سکیجا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد سندھ بوائز اسکاؤٹ آڈیٹوریم کراچی میں دیوالی کی تقریب میں شرکت، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو انتہائی عقیدت کے ساتھ دیوالی کے تہوار کی بہت مبارکباد، ایم کیو ایم پاکستان بین المذاھب ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہوئے تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے، دیوالی کا پیغام و مقصد امن و آشتی کا پرچار اور تاریکی کو دور کر کے جگہ جگہ حقیقی روشنی پھیلانا ہے، تقریب میں سکیجا فاؤنڈیشن کے بانی ساون مل سکیجا نے ہندو کمیونٹی کے افراد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی رکن منگلہ شرما بھی موجود تھیں۔
