اجمل دہلوی کی رہائش گاہ جاکر انکی عیادت
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے نامور صحافی،روزنامہ امن کے ایڈیٹر اور حق پرست سینیٹر اجمل دہلوی کی رہائش گاہ جاکر انکی عیادت کی
کراچی۔۔۔31 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک وفد نے نامور صحافی،روزنامہ امن کے ایڈیٹر اور حق پرست سینیٹر اجمل دہلوی سے انکی رہائش گاہ جاکر انکی عیادت کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی و سابق وفاقی وزیر سید امین الحق ، اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، رضوان بابر،ڈاکٹر نکہت شکیل، رعنا انصار اور سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری شامل تھے۔ایم کیو ایم کے وفد نے اجمل دہلوی کی خیریت دریافت کی اور کہا ہے آپ کا شمار ایم کیو ایم کے مشکل وقت میں کھل کر اور ڈٹ کر آواز اٹھانے والے صحافیوں میں ہوتا ہے،آپ صحافت کا اصل چہرہ ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اجمل دہلوی پر اپنا فضل و کرم فرمائے اور صحت سے نوازے۔ آمین
***
