عوام سے بذریعہ ویب سائیٹ درخواستیں طلب کی ہیں
سن 2018 کے انتخابات میں عوام کے بجائے ریاستی پالیسی نے فیصلہ کیا تھا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جب گلی گلی باڑ اور محلہ محلہ حصار تھا عوام نے حق پرست امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کیا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ہم نے انتخابات لڑنے کے خواہشمند عوام سے بذریعہ ویب سائیٹ درخواستیں طلب کی ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
انشااللہ پچھلے انتخابات کی طرح اس بار عوام پر غیر مقامی نمائندے مسلط نہیں کئے جاسکے گے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی۔۔۔21ستمبر،2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی، عبدالوسیم، اراکین رابطہ کمیٹی اور مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران شریک تھے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے مرکزی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سن 2018 کے انتخابات میں عوام کے بجائے ریاستی پالیسی نے فیصلہ کیا تھا لیکن اس عام انتخابات میں پالیسی کسی کو نہیں روکے گی، ایم کیو ایم پاکستان کے حالیہ ہونے والے اجلاس مخالفین کے جلسوں سے بڑے ہیں اور عام انتخابات میں آپ کی جیت کی نوید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب گلی گلی باڑ اور محلہ محلہ حصار تھا عوام نے اُن نامساعد حالات میں بھی حق پرست امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایا تھا انشااللہ اس بار بھی عوام اپنے نمائندوں کو اپنے ووٹ سے کامیاب کریں گے پچھلے انتخابات کی طرح اُن پر غیر مقامی نمائندے مسلط نہیں کئے جاسکے گے۔ ہم نے انتخابات لڑنے کے خواہشمند عوام سے بذریعہ ویب سائیٹ درخواستیں طلب کی ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام ذمہ داران انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں،انتخابات کے حوالے سے جس شعبہ کی جو ذمہ داری لگائی جائے وہ اُسے احسن طریقے سے انجام دے، انتخابات میں تنظیم کا ہر شعبہ اہم ہے۔ اجلاس سے ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم اور رکن رابطہ کمیٹی فرقان اطیب نے بھی خطاب کیا۔
