علامہ رضی حسینی کاایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان


ایم کیو ایم لیاقت آباد جلسہ میں ٹی ایل پی کے سابقہ رہنما علامہ رضی حسینی کا کارکنان کے ہمراہ اسٹیج پر آکر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان

کراچی۔۔۔30 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیاقت آباد جلسہ میں تحریک لبیک پاکستان کی سابقہ مرکزی مجلس شوری کے رکن و سابقہ امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی نقشبندی نے ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر علامہ رضی حسینی کو اسٹیج پر بلا کر انکا استقبال کیا گیا،کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر نے انکو تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا،علامہ رضی نے تنظیم کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کا عزم کیا۔