علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ


سید مصطفی کمال کا مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف نکالے جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت

کراچی۔۔۔ 18 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق سینئر ڈپٹی کنوینر  سید مصطفی کمال نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کی جانب سے جمعہ کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے  فلسطین یکجہتی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایم کیو ایم پاکستان کے اقدام کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی۔