اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران کا اجلاس


اے پی ایم ایس او ملک کی واحد روایت شکن طلبہ تنظیم ہے،بہت جلد اے پی ایم ایس او کی پورے پاکستان میں تنظیم نو کر کے نئی کابینہ تشکیل دیں گے،خواجہ اظہار الحسن

آنے والے جنرل الیکشن کیلئے اے پی ایم ایس پڑھے لکھے نوجوان فراہم کرے جو ملک کے اعلی ایوانوں میں جاکر تنظیم و قوم کا نام روشن کریں،خواجہ اظہار الحسن

اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان نظم وضبط کے ساتھ پندرہ اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن جرمن گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں،خواجہ اظہار الحسن

اے پی ایم ایس او کے تمام ذمہ داران و کارکنان نظم وضبط کی پابندی کو یقینی بنائیں اور تعلیم پر مکمل توجہ دیں،اگر اس کے بعد وقت بچے تو تنظیم کو ٹائم دیں،فیصل سبزواری

اے پی ایم ایس او نے ماضی میں دن رات ایک کر کے ایم کیو ایم کے پچھلے جلسوں کو کامیاب بنایا ہے اس ہی طرح پندرہ اکتوبر کے جلسے کو بھی کامیاب کر کے پچھلے تمام کا ریکارڈ توڑ دینا ہے،فیصل سبزواری

اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران پندرہ اکتوبر کے جلسہ کے حوالے سے اورنگی ٹاؤن کی گلی گلی جا کر عوام تک ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں اور جلسہ میں شرکت کا دعوت نامہ دیں،ابوبکر صدیق

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس میں اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں کیا

کراچی۔۔۔12 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے ذمہ داران کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن،اراکین رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری،ابوبکر صدیق اور ارشد وہرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے انچارج و اراکین مرکزی کمیٹی سمیت تمام سیکٹر کے ذمہ داران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اے پی ایم ایس او ایک روایت شکن طلبہ تنظیم ہے جس کے کارکنان و ذمہ داران تعلیم کے زیور سے آراستہ ہیں،اے پی ایم ایس او ملک کی واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے ایک سیاسی جماعت کو جنم دیا اور آج تک یہ ایم کیو ایم کو لیڈرشپ فراہم کر رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے تمام ٹاؤنز میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے اسی سلسلے میں دوسرا جلسہ ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن جرمن گراؤنڈ میں کرنے جارہی ہے یہ اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کی ذمہ داری ہے اپنے نظم وضبط کے ساتھ پندرہ اکتوبر کو جرمن گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تنظیمی کام کو بہتر اور تیز کرنے کیلئے تنظیم نو کا عمل شروع کیا ہوا،ہم بہت جلد اے پی ایم ایس او کی پورے پاکستان میں تنظیم نو کر کے نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں اے پی ایم ایس پر کڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ایک تو ایم کیو ایم کو جنرل الیکشن کیلئے پڑھے لکھے نوجوان فراہم کرے جو ملک کے اعلی ایوانوں میں جاکر تنظیم و قوم کا نام روشن کریں اور دوسرے الیکشن کی ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھا کر تحریک کو دوام بخشنے میں اپنا کردار ادا کریں۔فیصل سبزواری نے اجلاس میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او اپنے نظم وضبط کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے اور جس کی مثال ہمارے مخالفین بھی دیتے ہیں،اے پی ایم ایس او کے تمام ذمہ داران و کارکنان نظم وضبط کی پابندی کو یقینی بنائیں اور تعلیم پر مکمل توجہ دیں،کلاسز کو لازمی لیں اور اگر اس کے بعد وقت بچے تو تنظیم کو ٹائم دیں۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پندرہ اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن جرمن گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ نہایت اہمیت کا حامل ہے تمام اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران اپنا قیمتی وقت تنظیم کیلئے صرف کریں اور جلسہ کی تیاریوں میں اپنا باقاعدہ حصہ ڈالیں،جس طرح اے پی ایم ایس او نے ماضی میں دن رات ایک کرکے ایم کیو ایم کے پچھلے جلسوں کو کامیاب بنایا ہے اس ہی طرح پندرہ اکتوبر جرمن گراؤنڈ کے جلسے کو بھی کامیاب کر کے پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دینا ہے،آج ہی سے تمام کارکنان جلسے کی تیاریوں تیز کردیں۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ابوبکر صدیق نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران پندرہ اکتوبر کے جلسہ کے حوالے سے اورنگی ٹاؤن کی گلی گلی جا کر عوام تک ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں اور جرمن گراؤنڈ جلسہ میں شرکت کا دعوت نامہ دیں۔
***