ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سانحہ 31 اکتوبر 1986 کے


ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سانحہ 31 اکتوبر 1986 کے شہداء کو خراج عقیدت،عدالتی کمیشن کا مطالبہ

کراچی۔۔۔ 30 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 31 اکتوبر 1986 سانحہ سہراب گوٹھ اور مارکیٹ چوک حیدرآباد کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہدا نے اپنے خون سے مہاجر قوم کی شناخت کو منوایا ہے،سہراب گوٹھ اور مارکیٹ چوک حیدرآباد کے سانحے میں ملوث افراد آج تک گرفتار نہ کئے جاسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے 31 اکتوبر کے خون کا صدقہ ہے کہ تنظیم اور مہاجر شناخت آج بھی زندہ ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ سانحہ سہراب گوٹھ سمیت تمام سانحات کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
***