November 6, 2023 12:51 pm
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پی پی اے کے نئے منتخب
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پی پی اے کے نئے منتخب چیئرمین شکیل مسعود و دیگر اراکین کو مبارکباد
کراچی۔۔۔03 نومبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات میں نئے منتخب چیئرمین شکیل مسعود، جنرل سیکرٹری عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم و دیگر اراکین کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ سے آزادی صحافت کی ہامی رہی ہے اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ایم کیو ایم ہمیشہ ایک مثبت آواز بن کر ابھری ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن ماضی کی طرح صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔
***
