سیما مہیشوری کی قیادت میں نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن


اقلیتی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل ایم کیو ایم پاکستان

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی مسلسل جاری جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ سیما مہیشوری

کراچی۔۔۔2 نومبر 2023ء
ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا کہ اقلیتی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیما مہیشوری کی قیادت میں نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن سے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر، مدیحہ شرما، سنجے پروانی، اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج پطرس اور اراکین موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں موجود اقلیتی برادری کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی جبکہ سیما مہیشوری نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی مسلسل جاری جدوجہد کو سراہا۔