ڈاکٹر محمد افضل آرائیں کی سید مصطفی کمال سے ملاقات


ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس میں سندھ آباد کار فورم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل آرائیں کی سید مصطفی کمال سے ملاقات،عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو

کراچی۔۔۔31 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے سندھ آباد کار فورم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل آرائیں اور سینئر وائس چئیرمین میاں محمد زبیر نے وفد کے ہمراہ مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس  ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال باالخصوص سندھ کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سندھ آباد کار فورم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل آرائیں نے آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کیا اور بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینرز انیس قائمخانی ، عبدلوسیم اور اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔
***