حیدرآباد کے زیر اہتمام فلسطین کے عوام سے اظہار
ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حیدر چوک تا حیدرآباد پریس کلب ریلی کا اہتمام
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کا خطاب
حیدرآباد۔۔۔22،اکتوبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدر آباد کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی کا اختتام میں پریس کلب پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ریلی کے شرکاء سے گفتگو کی۔اس موقع پر اے این پی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر جاوید خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے بعد حیدرآباد میں مظلوم فلسطینیون کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم مظلوم فلسطینیوں کے حمایتی اور اور اسرائیل سے نفرت کرنے والے لوگ ہیں حیدر آباد میں ایم کیو ایم نے تمام اکائیوں کو ایک گلدستے میں جمع کردیا۔ضلع صدر مسلم لیگ (فنگشنل)رفیق مگسی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس تمام اسلامی ممالک کا ہے آج پوری دنیا فلسطین کی حمایت اور بیت المقدس کی حفاظت کیلئے متحد اور منظم ہوگئی افسوس سے کہنا اپڑتا ہے ہمارے حکمران فلسطین سے مذمت کے علاوہ کچھ کرنے کو تیار نہیں۔شیعہ علماء کونسل کے علامہ محمد علی زوّارنے کہا کہ اللہ کی وحدت کو ماننے والے کبھی بھی نیست و نابود نہیں ہوسکتے ایم کیو ایم نے ایک تاریخ رقم کی ہے کہ تمام مسالک کے ماننے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرا اور فلسطین کے عوام کے حمایت میں اتنی بڑی ریلی نکالی۔خطیب و امام مولانا عباس کا کہنا تھا کہ مظلوم بھائیوں فلسطین کے عوام کے بھائی چارگی کیلئے آج کی ریلی کا انعقاد کیا اسرائیل عنقریب دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا ظلم و ستم بے پناہ درندگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل کی جارہیت و ظلم و ستم کو روکا جائے۔سیکریٹری اطلاعت جمعیت علمائے اسلام سندھ مولانا تاج محمد نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام نے فلسطینی معصوم بچوں کیلئے آج جو غم کو اظہار کیا وہ تاریخ میں لکھا جائیگااسرئیل کے ظلم کیخلاف ہم آواز بلند کرتے رہیں گے فلسطین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اوراقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔جمعیت اہلحدیث امین عبداللہ فاروقی نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بیت المقدس ہمارا قبلہ اوّل اور فلسطین سے ہمارا رشتہ کلمے کا ہے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کی حمایت میں آگے بڑھیں۔حیدرآباد ڈویثرن صدر سنی تحریک عابد قادری نے کہا کہ ہم سب کو ایک قوم بننا ہے اور تمام سیاسی اختلافات کو ختم کر کے فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہنا ہے۔فاروق خانزادہ انفارمیشن سیکریٹری مسلم لیگ نے کہا کہ امت مسلمہ کیلئے آج کی ریلی منعقد کرنے پر بہت بڑا پیغام ہے آج نہیں تو کل فلسطینی عوام کی فتح یقینی ہے اور بہت جلد ظلم کا خاتمہ ہونے والا ہے۔
٭٭٭٭٭
