فاروق ستار کی دعوت اسلامی کی مرکزی شوری سے ملاقات


ارض فلسطین پر ہونے والی اسرائیلی مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے،ہماری ریلی اس ضمیر کو جھنجھوڑ نے کی ایک کوشش ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار کی دعوت اسلامی کی مرکزی شوری سے ملاقات فلسطین یکجہتی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا

کراچی۔۔۔18 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کے ہمراہ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور مرکزی مجلس شوری کے اراکین سے ملاقات کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے فیضان مدینہ کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین سے گفتگو میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کو ایم کیو ایم کی جانب سے 20 اکتوبر بروز جمعہ کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ارض فلسطین پر ہونے والی اسرائیلی مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے،ہماری ریلی اس ضمیر کو جھنجھوڑ نے کی ایک کوشش ہے،اس ضمن میں آپ سے شرکت کی درخواست ہے۔دعوت اسلامی کی مرکزی شوری نے ایم کیو ایم کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی مقصود محمود بھی موجود تھے۔
***