مصطفی کمال و اراکین رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس


فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ا ور نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت سوز عمل ہے، اسکی مذمت کرتے ہیں، سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم فلسطین عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آئندہ جمعہ کو شاہراہ فیصل پر ریلی کا انعقاد کر رہی ہے جس میں تمام  دینی و سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں، سید مصطفی کمال

قائداعظم نے اسرائیل کو یورپ کی ناجائز  اولاد سے تشبیہ دی اور اسرائیل کی ناجائز سرحد کو کبھی تسلیم نہیں کیا، سید مصطفی کمال

تمام مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شاہراہ فیصل میں ہونے والی فلسطین یکجہتی ریلی میں بھرپور شرکت کریں، سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفی کمال و اراکین رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس 

کراچی، 17 اکتوبر 2023
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے جاری ظلم و بربریت ا ور نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت سوز عمل ہے جس کی ہم  مذمت کرتے ہیں ،  اسرائیل کو ظلم ڈھانے سے کوئی روکنے والا نہیں کیونکہ امت مسلمہ آج متحد نہیں ہے، قول رسولﷺ ہے مسلمان ایک جسم کی مانند ہے کسی ایک حصہ میں تکلیف ہوگی تو پورا جسم تکلیف میں مبتلا  ہوتا  ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کے نام پر آزاد ہوا تھا،کلمہ ایک واحدمقصد تھا  جس پر بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا گیااور مسلمانوں نے یہ خطہ زمین  اس لیے حاصل کیا  کہ یہاں کلمہ کا نظام رائج کریں، مصطفی کمال نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم دنیا کے تمام چیلنجز سے خود کو علیحدہ نہیں کر سکتے، پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے سیاسی اختلافات ہیں لیکن  ہم فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو متحد کریں گے، ہم فلسطین سے اظہار یکجہتی کی  ریلی میں تمام  دینی و سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں  ۔ اظہار ِ یکجہتی ریلی کے متعلق تیاریوں کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو ہم شاہراہ فیصل پر  نرسری کے پاس ایک اسٹیج بنا ئیں گے جس میں ہم چاہتے ہیں کہ تمام لوگ اپنے پارٹی پرچموں کے ساتھ آئیں اور غزہ کے معصوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کریں اور اگر ہم نے کسی  غیر ملکی  پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا ہے تو کوئی ایک نہیں ساری جماعتیں مل کر  کریں اور ہم کراچی والوں کو کہتے ہیں کہ فلسطین کے لیے جو اقدام اٹھائیں اس پر ہمارا ساتھ دیں کیونکہ اس وقت دنیا کے سارے مسلمانوں کا امتحان ہے،  مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم  اس مظاہرے کا دعوت نامہ لیکر ساری جماعتوں کے پاس جائے گی، ہم سارے دینی مدارس کی درسگاہوں پر بھی جائیں گے یہ سب  ہم یہ اپنی سیاست کے لیے نہیں فلسطین میں موجود مسلمان کے لیے کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کی ہر سیاسی ومذہبی جماعت، طلبہ، اساتذہ، وکلاء،علماء مشائخ ،مزدور طبقہ  و کاروباری افراد سب اپنے اختلافات بھلا کر اس معاملے پر ایک ہوجائیں ۔ کراچی میں تین کروڑ کی آبادی ہے آ جائیں سب لوگ گاڑیاں کھڑی کر کے شرکت کریں اور تمام جماعتیں اس فلسطین کے مسئلے پر یکجا ہو کر کھڑی ہوں، پوری دنیا میں زبان زدعام ہے کہ اسرائیل  فلسطین پر ظلم  کررہاہے، فلسطین کے لوگ کسی بھی ملک پر قابض نہیں ہوئے انکی زمین پر قبضہ ہوا ہے، انکا کہناتھا کہ قائداعظم نے اسلامی نظام کے تحت زندگی بسر کرنے اور عبادت کرنے کے لیے یہ ملک آزاد کرایا، قائداعظم نے اسرائیل کو یورپ کی ناجائز  اولاد سے تشبیہ دی تھی ، قائداعظم نے اسرائیل کی ناجائز سرحد کو کبھی تسلیم نہیں کیا اسلئے  ہمارا فرض ہے اس وقت اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ  کھڑے ہوں۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شاہراہ فیصل میں ہونے والی فلسطین یکجہتی ریلی میں بھرپور شرکت کریں، پریس کانفرنس میں، سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل، ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی، رکن رابطہ کمیٹی امین الحق، روف صدیقی اور دیگر ارکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔