مختلف برادریوں کے وفد کی سید مصطفی کمال سے ملاقات


ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں مختلف برادریوں کے وفد کی سید مصطفی کمال سے ملاقات اور شمولیت کا اعلان

کراچی۔۔۔12 اکتوبر 2023ء 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں مختلف برادریوں کے افراد نے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے فکر وفلسفہ سے متاثر ہو کر شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سید مصطفی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کو اس ملک پر قابض مراعات یافتہ طبقہ روز اول سے ہی دبا نے کی کوشش کر رہا ہے مگر اس کا حق و سچ پر مبنی نظریہ آج سر چڑھ کر بول رہا جس کا ثبوت آپ جیسے معزز لوگوں کی ایم کیو ایم میں شمولیت ہے۔سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ اب آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کے ایم کیو ایم کے نظریہ کو عام عوام تک پہنچائیں اور آنے والے جنرل الیکشن میں ایم کیو ایم کے منتخب کردہ نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
***