رابطہ کمیٹی کا گلشن اقبال میں ہونے والے جلسہ گاہ


ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی و اراکین رابطہ کمیٹی کا گلشن اقبال میں ہونے والے جلسہ گاہ کا دورہ

کراچی۔۔۔29,نومبر2023
 ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی و اراکین رابطہ کمیٹی کا مورخہ 2،دسمبر بروز اتوار کو گلشن اقبال میں ہونے والے جلسہ گاہ کا دورہ۔اس موقع پر وہاں پر موجود زمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ یہ جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے س جلسہ سے مہاجروں کے حقوق کا تعین ہوگا اس سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان نے چار بڑے جلسہ کر کے مہاجر دشمن قوتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئےزمہ داران کو ہدایت دی کے آ پ لوگ ڈور ٹو ڈور ورکنگ کریں اور گلشن اقبال میں رہائش عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر جلسہ گاہ کی تیاریوں میں مشغول عمل زمہ داران و کارکنان کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
***