نسرین جلیل کی سربراہی میں انٹرویوز کا آغاز


ایم کیو ایم کا عام انتخابات 2024 کی تیاریوں میں تیزی لانے کا فیصلہ،نسرین جلیل کی سربراہی میں انٹرویوز کا آغاز،ترجمان ایم کیو ایم

کراچی۔۔۔10 اکتوبر 2023ء 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے عام انتخابات 2024 کی تیاریوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ایم کیو ایم کے ہمدرد جنہوں نے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ان کے انٹرویوز کا آج سے باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔ان افراد نے ایم کیو ایم کی ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں انتخابی فارم پر کئے ہیں اور ایم کیو ایم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم کے پارلیمانی بورڈ سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی سربراہی میں انٹرویوز کا آغاز کرے گا، بعدازاں حتمی امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
***